کراچی مزارقائد کے قریب سے برآمد ہونیوالا 5 کلووزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جب پیکٹ کی تلاشی لی اس کے اندربم موجود تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا


ویب ڈیسک November 06, 2012
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جب پیکٹ کی تلاشی لی اس کے اندربم موجود تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا، فوٹو : ایکسپریس نیوز

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزارقائد کے قریب سے برآمد ہونے والا 5کلووزنی بم ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق نمائش چورنگی پر مجلس وحدت المسلمین کے شرکا اپنے رہنما کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے جس کے دوران نامعلوم افراد ایک پیکٹ پھینک کرفرارہوگئے، روڈ پرمشتبہ پیکٹ پڑا دیکھ کر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جب پیکٹ کی تلاشی لی اس کے اندربم موجود تھا جسے ناکارہ بناکر مزید تحقیقات کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں