اتفاق فائونڈری ریفرنس میں اسحاق ڈاروعدہ معاف گواہ ہیں
حدیبیہ مل ریفرنس میں64کروڑکرپشن کا الزام،تیسراریفرنس رائیونڈمحل کاہے
سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ان کے بھائی عباس شریف اور تینوں بھائیوںکی مکمل فیملیز اور والد، ووالدہ کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے3ریفرنس احتساب عدالت نمبر4 میں زیر سماعت ہیں۔ اتفاق فاؤنڈری ریفرنس میں نیشنل بنک سے 1063.16 ملین روپے قرضہ لیکر واپس نہ کرنیکاالزام ہے،
اس رقم کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایاگیا ہے، شریف برادران نے قرضہ حاصل کرنے کے بعد 94ء میں یہ کہا کہ انکی فاؤنڈری ڈیفالٹ کر گئی ہے اس لئے قرضہ واپس نہیں دے سکتے، اس کیس میں اس وقت کے وزیر خزانہ سینٹ میں موجودہ قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار اپنے قلم کی تحریر سے باقاعدہ وعدہ معاف گواہ بنے تھے ۔ حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں642.74ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
اس کے ملزمان میں نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، حسین نواز، صبیحہ عباس شریف، ہارون پاشا، رکن اسمبلی حمزہ شہباز شامل ہیں جبکہ رائے ونڈ محل (اثاثہ جات ریفرنس) میں247.35ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ اس کے ملزمان کی فہرست میں میاںشریف، شمیم اختر، نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، حسین نواز شامل ہیں۔