لاپتہ افراد کیس ایجنسیاں اور دیگر حکام 4 دسمبر تک حتمی فہرست پیش کریں چیف جسٹس

اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ بر آمد ہوچکے ہیں, جسٹس دوست محمد خان


ویب ڈیسک November 06, 2012
اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ بر آمد ہوچکے ہیں, جسٹس دوست محمد خان۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس دوست محمد خان نے لاپتہ افراد کے کیس میں کہا ہے کہ ایجنسیاں ، ایف سی، پولیس اور دیگر اعلی حکام 4 دسمبر تک حتمی فہرست عدالت میں پیش کریں ۔

پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کےموقع پر فوج اور ایجنسیوں کی جانب سے ونگ کمانڈر عرفان احمد اور فرنٹئر کور کے میجر عامر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹش پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ آرمی چیف نے کل خود کہا تھا کہ ملزم کو مجرم کہنا غلط ہے، جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

جسٹس دوست محمد خان نے مزید کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ بر آمد ہوچکے ہیں ، عدالت نے کچھ نہیں کہا مزید برداشت نہیں کر سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد میں انتہائی مطلوب افراد کو ثبوت کے ساتھ ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں