پاک بھارت تعلقات کا بڑا کام لاہور سے ہوسکتا ہےبھارتی ہائی کمشنر

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی دونوں ممالک کیلیے فائدے مند ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی دونوں ممالک کیلیے فائدے مند ہیں، بھارتی ہائی کمشنر۔ فوٹو : فائل

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہا ہے کہ میرے نزدیک پاک بھارت رشتے مضبوط ہونے چاہئیں اور پاک بھارت تعلقات بڑھانے کا بڑا کام لاہور سے ہوسکتا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم بمباوالے نے امید ظاہر کی کہ دورے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوگی ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ بزنس کو بڑھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی دونوں ممالک کیلیے فائدے مند ہیں اس لیے میرے نزدیک پاک بھارت رشتے مضبوط ہونے چاہئیں سمجھتا ہوں کہ پاک بھارت تعلقات بڑھانے کا بڑا کام لاہور سے ہوسکتا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا پاکستان میں تعیناتی کے بعد لاہور کا پہلا دورہ ہے وہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائشگاہ پر گئے اوران سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی ۔ خورشید قصوری نے بھارتی ہائی کمشنر اور انکی اہلیہ کو لاہور کے تاریخ پس منظر سے بھی آگاہ کیا۔
Load Next Story