شام میں ڈچ طیاروں کی پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پربمباری

امریکا اور فرانس کی درخواست پر شام اور عراق میں 10 مشنز میں حصہ لیا، ڈچ وزارت دفاع


AFP February 17, 2016
امریکا اور فرانس کی درخواست پر شام اور عراق میں 10 مشنز میں حصہ لیا، ڈچ وزارت دفاع فوٹو: فائل

شام میں داعش کیخلاف امریکی اتحاد میںہالینڈ بھی شامل ہوگیا اور گزشتہ روز پہلی مرتبہ ہالینڈ کے جنگی طیاروں ایف 16نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

شہر دی ہیگ میں ڈچ وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور فرانس کی درخواست پر ڈچ ایف 16 طیاروں نے پہلی مرتبہ شام اور عراق میں 10 مشنز میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دہشت گرد تنظیم کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ دوسری طرف شام کی سرحد کے اندر کرد علاقے پر ترکی کی بری فوج نے اپنے توپ خانے سے کردوں پر گولہ باری تیسرے روز بھی جاری رکھی ۔

اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر ایک اعلیٰ ترک اہلکار نے کہا کہ 5 سالہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کا واحد حل زمینی کارروائی ہی ہے۔ دریں اثنا شام کے صدر بشارالاسد کے ایک حامی جنرل بہجت سلیمان نے اپنے فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ صرف 10ہزار شامی کمانڈوز رات کی تاریکی میں ریاض میں اتریں گے جو شاہی محلات پرقبضہ کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |