حج کرپشن کیس عبدالقادر گیلانی نے ایف آئی اے میں پیشی کے لئے مزید وقت مانگ لیا

ایف آئی اے پیشی کے لئے مناسب وقت دے تاکہ ملتان سے اسلام آباد آیاجا سکے۔ عبدالقادر گیلانی


ویب ڈیسک November 06, 2012
ایف آئی اے پیشی کیلئے مناسب وقت دے تاکہ ملتان سے اسلام آباد آیاجا سکے۔ عبدالقادر گیلانی۔ ۔ فوٹو: اے پی پی

حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے ایف آئی اے میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ایف آئی اے نے عبدالقادر گیلانی ، زین سکھیرا اور دوسرے افسروں کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئےطلب کیا تھا لیکن عبدالقادر گیلانی نے ایف آئی اے حکام کے نام خط میں درخواست کی ہے کہ وہ پیشی کیلئے مناسب وقت دیں تاکہ ملتان سے اسلام آباد آیاجا سکے۔

اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل افتخاراحمد خان نے حج اسکینڈل کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیرعلامہ حامد سعیدکاظمی، سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل، سابق جوائنٹ سیکریٹری وزارت حج راجہ آفتاب الاسلام کے خلاف مزید 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر تے ہوئے بقیہ تمام 24گواہوں کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کردیا تھا، کیس کی سماعت 8 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں