امریکا پاکستانی معشیت کی بحالی اور سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہا ہے مائیکل ڈوڈمین

امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج سے پاک امریکا تعلقات پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، مائیکل ڈوڈمین


ویب ڈیسک November 06, 2012
امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج سے پاک امریکا تعلقات پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، مائیکل ڈوڈمین۔ فوٹو اے پی پی

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی معشیت کی بحالی اور سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں انرجی، کنزیومر اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان جلد معاہدہ ہونے والا ہے۔

مائیکل ڈوڈمین نے مزید کہا کہ امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج سے پاک امریکا تعلقات پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، تقریب سےاسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیرکمال، ایم ڈی ندیم نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں