کسی کو خوش کرنے کیلیے نیب کو پنجاب میں کارروائی نہیں کرنے دیں گےرانا ثنااللہ

وزیراعظم ایگزیکٹوہیں نیب کوہدایت دے سکتے ہیں،رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک February 17, 2016
نیب ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے اسے احتیاط سے کارروائیاں کرنی چاہئیں،رانا ثنا اللہ:فوٹو:ایکسپریس

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ دوسروں کو خوش کرنے کیلیے نیب کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ نیب ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے اسے احتیاط سے کارروائیاں کرنی چاہئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ نیب جس پروجیکٹ پرچاہے تحقیقات کرے، نیب کارروائی کرنے سے پہلے ٹھوس جوازپیش کرے توکوئی اعتراض نہیں لیکن نیب کو اپنا کام ذمے داری کے ساتھ کرنا چاہیے ، دوسروں کو خوش کرنے کیلیے نیب کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف بننے والے ریفرنسز بے بنیاد ہیں اگر وزیراعظم اداروں کوکارکردگی بہتربنانے کانہیں کہیں گےتو کون کہے گا، وزیراعظم ایگزیکٹوہیں نیب کوہدایت دے سکتے ہیں انہوں نے جو کچھ کہا ہے اسے مثبت اندازمیں دیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب میں جتنا بھی متحرک ہوناچاہے خیرمقدم کریں گے لیکن پنجاب میں ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں، منصوبے شفاف نہ ہوں توہم جوابدہ ہیں، اورنج لائن ٹرین میں کرپشن ہے سامنے لائی جائے، مشرف حکومت نے جوریفرنس بنائے ان میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جب کہ نیب ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے اسے احتیاط سے کارروائیاں کرنی چاہئیں، دوسرے صوبوں میں کارروائی ہورہی ہےتو یہاں بھی کاروائی کی جائےایسا نہیں کرنےدینگے نیب کو توازن کےلیے کسی صورت کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب کسی کے شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑی تو رینجرز اور فوج کو بھی بلایاجا سکتاہے۔ داعش کے حوالے انہوں نے کہا کہ داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ہے، یہاں سے صرف چند لوگ شام گئے ہیں جب کہ کئی افراد کو شام جانے سے پیشگی کارروائی کر کے روکاگیا، یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں اور نہ ہی داعش کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق حکومت کے سامنے کوئی شواہد نہیں آئے تاہم آئی ایس آئی کا دہشت گردی کو روکنے میں بڑا کردار ہے۔

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ نندی پورمیں کتنی کرپشن ہوئی ہے نیب نے کیا ثابت کیا، کسی حکومتی منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن نہیں ہوئی ، پہلے میٹرو بس اوراب اورنج لائن ٹرین پربہت شورشرابا کیاجارہا ہے، کرپشن کی غضب کہانیاں چھپتی رہی ہیں بتایا جائے کہ اب کون سی غضب کہانی سامنے آئی ہے، نیب ابتدائی انکوائری کرے اور پھر مقدمہ درج کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں