حافظ آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نابینا وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نذرحسین کی تین بیٹیاں فضیلت، کلثوم اور رضیہ جبکہ دو بیٹے شبیر اور تنویرپیدائشی طور پر نابینا ہیں


ویب ڈیسک November 06, 2012
نذرحسین کی تین بیٹیاں فضیلت، کلثوم اور رضیہ جبکہ دو بیٹے شبیر اور تنویرپیدائشی طور پر نابینا ہیں، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایکسپریس نیوز پر خبر نشرہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 9 نابینا افراد کے فوری علاج کی ہدایت کردی۔

تحصیل پنڈی بھٹیاں کےگاؤں ڈیرہ نت والا کے رہائشی محنت کش نذرحسین کی تین بیٹیاں فضیلت، کلثوم اور رضیہ جبکہ دو بیٹے شبیر اور تنویرپیدائشی طور پر نابینا ہیں۔

نذرحسین نے اپنی دونوں نابینا بیٹیوں کی شادی بھی نابینا افراد سے کیں جن کے یہاں بیدا ہونے والی اولادیں بھی نابینا ہیں ، ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 9 افراد نابینا ہونے کی وجہ سےکوئی کام کاج کرنے سےقاصرہیں ۔

ایکسپریس نیوزپرخبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو متاثرہ خاندان کی مدد اور نابینا افراد کے فوری علاج کی ہدایت کردی۔ جس کے بعد سیکرٹری صحت نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |