پی ایس ایل میں آج 2 میچز ہوں گے کراچی کنگز اورلاہور قلندرز کی قسمت کا فیصلہ

کراچی کنگزاورپشاورزلمی شام ساڑھے 4 بجے جب کہ لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک February 17, 2016
کراچی کنگزاورپشاورزلمی شام ساڑھے 4 بجے جب کہ لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ فوٹو:فائل

BAHAWALPUR: پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل کے کوالیفائنگ مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں اور چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوجائے گا اور آج ہونے والے دونوں میچز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اس طرح پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ بھی آج مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پہلا کوالیفائنگ میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا.

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوگی جس کے بعد دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی قسمت کا فیصلہ بھی آج کے میچز پر منحصر ہے اور کامیاب ہونے والی ٹیم اگلے مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرلے گی اور اگر دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی تو رن ریٹ کی صورت میں ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

لاہور قلندرز کو اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، کرس گیل، ڈیوائن براوو، عمر اکمل، حماد اعظم،صہیب مقصود، محمد رضوان، کیون کوپر، کیمرون ڈلپورٹ،احسان عادل،زوہیب خان، ظفرگوہر،نوید یاسین،اجنتھا مینڈس اورعدنان رسول شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو شرجیل خان،سین بلنگ،خالد لطیف،عماد بٹ،اظہرعلی،بابراعظم،آصف علی، بریڈ ہیڈن، عمران خان، کامران غلا، محمد عرفان، محمد سمیع،رومان رئیس،سیموئل بدری،آندرے رسلز اور عمر امین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے 4،4 پوائنٹس ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں