سندھ بلدیاتی نظام کا مسودہ رمضان میں تیار کرنے پر اتفاق

پی پی متحدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں شقوں کا جائزہ، اگلا اجلاس جمعہ کو ہوگا


ایکسپریس July 19, 2012
پی پی متحدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں شقوں کا جائزہ، اگلا اجلاس جمعہ کو ہوگا (فوٹو فائل)

پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو رمضان میں حتمی شکل دے دیجائے گی۔

وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہونے والے دونوں جماعتوں کا اجلاس تین گھٹے سے زائد جاری رہا جس میں بلدیاتی نظام کی مختلف شقوں کا جائزہ لیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستا ر، واسع جلیل، ڈاکٹر صغیر احمد، قمر نوید جلیل، سید سردار احمد پیپلز پارٹی سے آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور مراد علی شاہ شریک ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ اجلاس جمعے کو ہوگا،

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان نئے بلدیاتی نظام پر کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے جیسے ہی قانون تیار ہوا اسے اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں