کراچی میں اے این ایف کی کارروائیاںکروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ کیمیکل برآمد

حب ریورروڈ پرآئل ٹینکرسے 4 ٹن چرس جب کہ بندرگاہ پرکنٹینرسے ہیروئن بنانےکےلئےاستعمال ہونےوالا 16 ٹن کیمیکل پکڑا گیا ہے

کنٹینر سے ملنے والا ممنونہ کیمیکل سنگاپور سے بھیجا گیا :فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی آنے والے ایک آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 4 ٹن چرس برآمد کرلی، اے این ایف حکام نے ٹینکر کے ڈروائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب اے این ایف نے کیماڑی کی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگاپور سے بھجوائے گئے ایک کنٹینر سے 16 ٹن ممنونہ کیمیکل برآمد کرلیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا کیمیائی مواد ہیروئن بنانے میں استعمال ہوتا ہے اور یہ کیمیکل ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان بھیجا جانا تھا۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }