امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

امریکا میں صدر کا انتخاب براہ راست عوام نہیں کرتے بلکہ ہر ریاستوں کے آبادی کے تناسب سے الیکٹورل کالج ووٹ ہوتے ہیں ۔


November 06, 2012
کئی امریکی ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صدر براک اوباما اور ان کے مخالف امیدوار مٹ رومنی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے براک اوباما دوسری بار صدارت کے لئے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مخالف ریپبلکن پارٹی کے مٹ رومنی میدان میں ہیں۔ صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

امریکا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کے باعث مختلف ریاستوں میں چارعلیحدہ علیحدہ اوقات کار میں پولنگ شروع ہوتی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے نیو یارک ، نیو جرسی اور نیو ہمپشائر سمیت 11 ریاستوں میں پولنگ شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدر کا انتخاب براہ راست عوام نہیں کرتے بلکہ ہر ریاستوں کے آبادی کے تناسب سے الیکٹورل کالج ووٹ ہوتے ہیں ، جو امیداوار پولنگ میں کامیاب ہوجاتا ہے اسے وہ ووٹ مل جاتے ہیں ، صدارت انتخابات میں الیکٹورل ووٹوں کی تعددا 538 ہے جس میں 270 ووٹ لینا ضروری ہے۔

2008 میں موجودہ صدر براک اوباما اپنے حریف جان مک کین کو173 کے مقابلے میں 365 ووٹوں سے شکست دے کر امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں