چین نے متنازع آبی جزیرے پر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کردیا

چین نے متنازع علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے 8 میزائلز لانچزز کی 2 بیٹریاں اور ریڈار سسٹم نصب کیا ہے۔

ہم نے اپنی سمندری حدود میں میزائل سسٹم نصب کیا ہے اور یہ کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے، چین۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

PESHAWAR:
امریکا اور تائیوان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے جنوب میں واقع متنازع سمندری حصے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل سسٹم نصب کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے زیر تسلط ووڈی جزیرے میں میزائل بیٹریز نصب کی ہیں جب کہ تائیوان اور ویت نام بھی اس علاقے کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی چین کی سمندری حدود سے ملحق خطے میں امن بحال کرنے کے لئے تمام فریقین کو مل کر مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیئے اور ایسے یک طرفہ اقدامات اٹھانے سے گریز کرنا چاہیئے جو خطے میں مزید تصادم کو فروغ دینے کا باعث بنیں۔

امریکی حکام نے بھی چین کی جانب سے متنازع سمندری حدود میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم نصب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر کے مطابق چین نے متنازع علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے 8 میزائلز لانچز کی 2 بیٹریاں اور ریڈار سسٹم نصب کیا ہے۔


امریکی صدر براک اوباما نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سمندری راستوں کے تعین کی آزادی کو یقینی بنانے کے ساتھ خطے میں امن قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، چین کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی عمل کو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جائے۔

دوسری جانب چین نے تائیوان اور امریکا کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سمندری حدود میں میزائل سسٹم نصب کیا ہے اور یہ کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ چائنا اور ارد گرد کی سمندری جزیروں پر چین اپنی ملکیت کا دعویدار ہے جب کہ تائیوان اور ویت نام سمیت 4 ممالک کا چین کے ساتھ جزیروں کی ملکیت کا تنازع ہے۔ جنوبی چین کا سمندری علاقہ کنٹینرز اور بحری جہازوں کے لنگرانداز ہونے کے لئے اہم ہونے کے ساتھ ساتھ تیل اور دیگر معدنیات سے مالا مال بھی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }