آرمی چیف کو سیاسی بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے اعتزاز احسن

حکومت اور آرمی نے عدلیہ کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا تو عوام اس کی مخالفت کرے گی، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک November 06, 2012
اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کو اپنے فیصلوں کے ذریعے ہی بولنا چاہئے اور آرمی چیف کو بھی اس طرح کے بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سیاسی بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور آرمی نے عدلیہ کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا تو عوام اس کی مخالفت کرتے ہوئے عدلیہ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو اپنے فیصلوں کے ذریعے ہی بولنا چاہئے اور آرمی چیف کو بھی اس طرح کے بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 5نومبرکو جی ایچ کیوراولپنڈی میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کسی فردیا ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ملکی مفاد کا حتمی تعین کرسکے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی اسی دن ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دن گئے جب ملکی استحکام کا تعین ٹینکوں اورمیزائلوں سے کیا جاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اداروں اور اتھارٹیز پر قانون کی بالادستی قائم رکھنا سپریم کورٹ کا آئینی اختیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں