سابق فرانسيسی صدرنكولس سركوزی پرانتخابی مہم ميں غيرقانونی فنڈنگ پر فرد جرم عائد

سابق صدرنے2.25 كروڑ يورو كی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے كے ليے اپنی مہم كے كھاتوں ميں ہيرا پھيری كی،تحقیقات


ویب ڈیسک February 17, 2016
سابق صدرنے2.25 كروڑ يورو كی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے كے ليے اپنی مہم كے كھاتوں ميں ہيرا پھيری كی،تحقیقات۔ فوٹو: اے ایف پی

فرانسيسی اٹارنی جنرل نے اعلان كيا ہے كہ سابق صدر نكولس سركوزی كو 2012 ميں اپنی انتخابی مہم كے ليے غيرقانونی فنڈنگ پر باقاعدہ ملزم ٹھہرا ديا گيا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اپنی انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی فنڈنگ کے الزامات کا سامنا کرنے قدامت پسند ریپبلکن پارٹی کے سربراہ کے تحقیقاتی جج کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے انتخابی مہم كے ليے بطور اميدوار اخراجات كی قانونی حد سے تجاوز كرتے ہوئے غيرقانونی فنڈنگ كے حصول كی فرد جرم عائد كردی۔

تحقيقاتی جج نے پورے دن سابق صدر سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ سابق صدر نے 2.25 كروڑ يورو كی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے كے ليے اپنی مہم كے كھاتوں ميں ہيرا پھيری كی۔ اٹارنی جنرل كے مطابق نکولس سركوزی پر جعلی دستاويزات كے استعمال اور اعتماد كو ٹھیس پہنچانے كے بھی الزامات ہيں۔

واضح رہے کہ فرانس كے 61 سالہ سابق صدر كو اپنے صدارتی دور سے متعلق متعدد مقدمات كا سامنا ہے جس میں جولائی 2014 ميں ان پر ايک اعلیٰ جج سے خفيہ معلومات حاصل كرنے كی كوشش كے سلسلے ميں بدعنوانی اوراپنے اختیارات کے ناجائزاستعمال کا بھی الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں