ملالہ سے اپنے بھائی کے جرم کی معافی مانگتی ہوں ریحانہ حلیم

عطااللہ کی بہن نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ملالہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنا دشمن تصورنہیں کرتی ہوں گی۔


ویب ڈیسک November 06, 2012
عطااللہ خان کی بہن ریحانہ حلیم نے کہا کہ ملالہ کو میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ میں اپنے بھائی کی جانب سے اس پر حملہ کرنے پر معافی مانگتی ہوں۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ملزم عطا اللہ خان کی بہن نے ملالہ سے اپنے بھائی کے جرم پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ اسے اپنا بھائی تسلیم نہیں کرتیں۔


امریکی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عطااللہ خان کی بہن ریحانہ حلیم نے کہا کہ ملالہ کو میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ میں اپنے بھائی کی جانب سے اس پر حملہ کرنے پر معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جرم ہمارے پورے خاندان کے لئے شرمندگی کا باعث بنا اور ہم نے سب کچھ کھودیا ہے۔


ریحانہ حلیم نے کہا کہ ملالہ میری بہن جیسی ہے اورعطا اللہ خان کا یہ جرم نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے اہل خانہ کی طرف سے ملالہ کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر ایک نارمل زندگی گزارنے کے لائق ہو جائیں۔


عطااللہ کی بہن نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ملالہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنا دشمن تصورنہیں کرتی ہوں گی۔


پولیس کے مطابق عطا اللہ خان ملالہ پرکئے جانے والے حملے میں مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔ ملزم عطا اللہ خان کاتعلق سوات سے ہے اور وہ اس وقت روپوش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |