قومی ٹیم کو بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت نہیں ملی شہریارخان

وزیراعظم سیکرٹریٹ سےرابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا تاہم پی سی بی کو وزیراعظم کی اجازت کا انتظار ہے،چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک February 17, 2016
وزیراعظم سیکرٹریٹ سےرابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا تاہم پی سی بی کو وزیراعظم کی اجازت کا انتظار ہے،چیئرمین پی سی بی. فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی اب تک اجازت نہیں ملی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی اب تک اجازت نہیں ملی جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا تاہم پی سی بی کو وزیراعظم کی اجازت کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے حکومت سے اجازت مانگی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا 23 فروری کو ہونے والا فائنل میچ وزیراعظم نواز شریف نہیں دیکھ سکیں گے جب کہ وزیراعظم کے دفتر نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں