بیکری تشدد کیس پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد کو بے گناہ قرار دیدیا
پولیس کے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق علی عمران واقعہ رونما ہونے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے
بیکری تشدد کیس میں پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بے گناہ قرار دے دیا۔
پولیس کے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق علی عمران واقعہ رونما ہونے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے اوراس واقعے کے ذمہ دار ایلیٹ فورس کے جوان ہیں۔
واضح رہے کہ بیکری تشدد کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے خود ڈیفنس تھانہ بی پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے علی عمران کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض رہائی کاحکم دیا تھا۔