ايران نے جوہری ہتھيار بنالئے تو مشرق وسطیٰ ميں اسلحے كی دوڑ شروع ہوجائے گی ڈيوڈ كيمرون
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ايران كے ايٹمی اسلحہ بنانے كی طاقت حاصل كرلينے سے مشرق وسطیٰ ميں جوہری اسلحے كی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
غير ملكی خبر رساں ادارے كے مطابق ابوظہبی ميں طلبا سے خطاب كرتے ہوئے برطانوی وزير اعظم نے كہا كہ انہيں يقين ہے كہ ایران جوہری اسلحہ بنانے كی طاقت حاصل كرنے كی كوشش كررہا ہے، اگر ايسا ہوگيا تو مشرق وسطیٰ غير مستحكم اور زيادہ خطرناک خطہ بن جائے گا۔
برطانوی اخبار كے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے مشرق وسطیٰ سميت پوری دنيا كو محفوظ بنانے كے لئے ايران كو جوہری اسلحہ كے حصول سے روكنے كے لئے كردار ادا كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا۔