اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا
لاہور قلندزر کی جانب سے صہیب مقصود 51 اور عمر اکمل 72 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے
پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہورقلندرز کی ٹیم کو5 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا اور اوپننگ کے لیے آنےوالے دونوں بیٹسمن 24 رنز پر آؤٹ ہوکر چلے گئے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد خالد لطیف اوربریڈ ہیڈن نےٹیم کو سہارا دیا تاہم خالد لطیف 25 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ بریڈ ہیڈن نے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 151 رنز کا ہدف دیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور کیمرون ڈیل پورٹ نے کیا، دونوں اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جب کہ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ بھی صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی اور ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔
ابتدائی تین وکٹیں گنوانے کے بعد صہیب مقصود اور عمر اکمل نے ٹیم کو سنبھالا اور 96 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 103 کے مجموعی اسکور پر صہیب مقصود 51 رنز بناکر آوٹ ہوگئے لیکن عمر اکمل نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کا اسکور 150 تک پہنچایا، عمر اکمل نے 49 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔