حکومت نے علاج کی درخواستوں پرکوئی توجہ نہیں دیماجد جہانگیر
حکومت نے اگر فنکاروں کے لیے کوئی فنڈ رکھا ہوا ہے تو وہ مجھ سمیت دیگر فنکاروں کی مالی مدد کریں، ماجد جہانگیر
ISLAMABAD:
ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز ''ففٹی ففٹی'' سے شہرت حاصل کرنے والے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر ان دنوں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،وہ گزشتہ دنوں اپنے علاج کے سلسلے میں پنجاب گئے۔
جہاں ان کو حکومت پنجاب کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے انھیں کوئی رسپانس نہیں ملا وہ ایک ماہ لاہور میں قیام کے بعد ایک بار پھر کراچی واپس آگئے،کراچی واپسی کے بعد ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ایک طویل عرصہ فن کی خدمت میں گزارا ہے لیکن اس وقت جب میں بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہوں۔
میرا کوئی پرسان حال نہیں بار بار حکومت پنجاب اور سندھ سے علاج اور مالی مشکلات کے سلسلے میں درخواست کی لیکن کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی،میں ان دنوں بستر علالت پر ہوں زندگی کے دن مشکل سے گزار رہا ہوں حکومت نے اگر فنکاروں کے لیے کوئی فنڈ رکھا ہوا ہے تو وہ مجھ سمیت دیگر فنکاروں کی مالی مدد کریں ان کے علاج کے لیے کوئی معقول انتظام کریں تاکہ وہ پرسکون زندگی گزار سکیں۔