بلاول بھٹی سے ٹکر بیٹ لگنے پر شاہد آفریدی نے معذرت کر لی

شاہد آفریدی نے بلاول بھٹی سے معذرت بھی کی


Sports Desk February 18, 2016
شاہد آفریدی نے بلاول بھٹی سے معذرت بھی کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پی ایس ایل میچ میں شاہدآفریدی کی بلاول بھٹی سے ٹکر ہو گئی، پشاور زلمی کے کپتان نے اس پر حریف بولر سے معذرت بھی کی.

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سے میچ میں بلاول کی گیند آفریدی کے تھائی گارڈ پر لگی۔ وہ رن لینے کے دوڑے تو امپائر کی انگلی بلند دیکھ کر حیران رہ گئے، اسی اثنا میں اپیل کامیاب ہونے پر خوشیاں مناتے بولر بلاول بھٹی سامنے آ گئے، آفریدی کا بیٹ ان کی کمر پر لگ گیا اور وہ گر گئے، آفریدی نے اس پر بلاول سے معذرت بھی کی، وہ امپائر کو یہ بتاتے ہوئے واپس گئے کہ گیند تھائی پر لگی تھی جب کہ ری پلے سے بال مڈل اسٹمپ پر جاتی دکھائی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔