قوم سمجھ گئی شیرکی دم پرگینڈے کا پاؤں آگیا شیخ رشید
بہت پہلے بتا دیا تھاکہ فروری میں پنڈورا باکس کھلے گا،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شیر کی دم پر گینڈے کا پاؤں آگیا ہے، اب رانا ثنااللہ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صرف نوازشریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یہ اگلے دو ہفتوں میں پتہ چل جائیگا اگر وزیراعظم نواز شریف احتساب بیورو کے اختیارات ختم کرتے ہیں تو قومی اسمبلی میں مزید بدمزگی ہوگی،رینجرز رواں ماہ کے آخر تک سندھ کی طرح پنجاب میں بھی انسداد دہشت گردی کارروائی کرے گی ،اگر نیب جاگ گیا تو چور لٹیرے اور کرپٹ سیاستدان سو جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بہت پہلے بتا دیا تھاکہ فروری میں پنڈورا باکس کھلے گا،حکومت اورفوج ایک پیج پر نہیں،صرف نواز شریف اور زرداری ایک صفحے پر ہیں،شیر کی دم پر پاؤں آیا ہے تو رانا ثنااللہ کو مرچیں لگ گئی ہیں، نیب میں جن لوگوں کا کیس آخری مراحل میں ہے چوہدری نثار ان کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، مجھ سمیت ہر سیاستدان کا احتساب ہونا چاہیے، جنوبی پنجاب اورخاص کر پنجاب کے قبائلی علاقوں میں بھی کارروائیاں کی جائیں۔
اسمبلی میں نیب کے خلاف ترمیم لائی گئی تو بدعنوانی کے خلاف سیاسی پارٹیوں کو استعفیٰ دینا چاہیے،سیاسی جماعتوں میں گند صاف نہ کیا گیا تو جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی، پنجاب سے لوگ بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں، سابق آرمی چیف کے بھائی پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے تو آصف زرداری اور نواز شریف کیا چیز ہیں،ماڈل ٹاؤن کے شہداکی بددعائیں رانا ثنا اللہ کو لپیٹ لیں گی۔