ڈی جی رینجرز سندھ کا 28 ملزمان کی جے آئی ٹی بننے میں تاخیر پر اظہار تشویش

رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا۔: فوٹو؛ فائل

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عدالتی حکم کے باوجود 28 ملزمان کی جوائنٹ انویسٹی ٹیم (جے آئی ٹی) بننے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


ڈی جی رینجرز نے لا افسران اور پراسیکیوشن آفیسر کو ملزمان کے کسیز کوجلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روزرینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا۔

جس میں سینئراسٹاف افسران ، پراسیکیوشن آفیسرز اور رینجرز لا افسران نے شرکت کی، واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے ریمانڈ برائے تحقیقات پردیے گئے ملزمان کی ( جے آئی ٹی) کو 15 روز کے اندرآرڈرکرنے کاحکم دیا تھا۔
Load Next Story