شرمین عبید چنائے محفوظ انتقال خون کو فروغ دینے کی اعزازی سفیرمقرر

ملک میں محفوظ انتقال خون کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ


APP February 18, 2016
ملک میں محفوظ انتقال خون کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ: فوٹو : فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فلمسازاورآسکرایوارڈیافتہ شرمین عبیدچنائے کوملک میں محفوظ انتقال خون کوفروغ دینے کے لیے اعزازی سفیرمقررکردیاگیا۔

نیشنل کوآرڈینیٹر برائے محفوظ انتقال خون پروگرام پروفیسرحسن عباس ظہیر نے کہاکہ حکومت نے ملک میں نیشنل بلڈسیفٹی پروگرام کو فروغ دینے کیلیے شرمین عبیدچنائے کواعزازی سفیر مقرر کر دیا ہے وہ اعزازی سفیرکی حیثیت سے ملک میں محفوظ انتقال خون کی ترویج کے علاوہ نوجوانوں کے درمیان رضاکارانہ عطیہ کون کو فروغ دینے کیلیے کام کریں گی۔

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑنے شرمین عبیدچنائے کی تقرری کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں محفوظ انتقال خون کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں