حکومت تنگ نظر ہے غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے زرداری
ن لیگ الیکشن جیتنے کیلیے بجٹ کا 90 فیصد صرف ایک شہر میں خرچ کر رہی ہے، سابق صدر کا نیویارک میں خطاب
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، دھرنے کے دوران سڑکوں پر آجاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔
نیویارک میں تقریب کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ دھرنے کے دوران اپنے بعض رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود ن لیگ کی حکومت کی نیا پار لگائی، دھرنے کے دوران پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی، پیپلزپارٹی نے دھرنوں میں غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔ ن لیگ الیکشن جیتنے کیلیے بجٹ کا 90 فیصد صرف ایک شہر میں خرچ کر رہی ہے۔