مشکل کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں وزیراعظم کی انقرہ دھماکے کی مذمت
متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں فوجی بسوں پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ترکی کے شہر انقرہ میں بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملے میں 28 اہلکار ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔