پاکستان آج بدقسمتی سے دہشت گردی کی لعنت سے گزر رہا ہے افتخارمحمد چوہدری

دہشت گردی کےخلاف طلبہ کی قربانیوں کی قدروقیمت دوسرے لوگوں کی قربانیوں سے کہیں زیادہ ہے،سابق چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 18, 2016
دہشت گردی کےخلاف طلبہ کی قربانیوں کی قدروقیمت دوسرے لوگوں کی قربانیوں سے کہیں زیادہ ہے،سابق چیف جسٹس. فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان آج بدقسمتی سے دہشت گردی کی لعنت سے گزر رہا ہے اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

چارسدہ کی باچان خان یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف طلبہ کی قربانیوں کی قدروقیمت دوسرے لوگوں کی قربانیوں سے کہیں زیادہ ہے، ہنگو کےشہید طالبعلم اعتزاز حسن نے جان کانذرانہ پیش کرکےدیگر ساتھیوں کی جان بچائی جب کہ 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی کےطلبہ نے جان کانذرانہ دے کرعلم کی شمع کو جلائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کونشانہ بناتےہیں لیکن ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ان کی قربانی ضائع نہیں جائے گی اور شہید طلبا کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں