خانیوالجاگیردارکی فصل سے گھاس کاٹنے والی خاتون سنگسار
پولیس نے درخواست پرکارروائی نہیںکی،پنچایت کے حکم پراینٹیںمارکرقتل کردیاگیا
KURRAM AGENCY:
جاگیردارکی فصل سے گھاس کاٹنے پرخاتون کوپنچایت کے حکم پراینٹیں مارمارکر قتل کردیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 8/15 آرکچاکھوہ میں25سالہ خاتون5بچوںکی ماںمریم بی بی علاقے کے جاگیردار راجامحبوب کی فصل سے گھاس کاٹ رہی تھی کہ جاگیردارنے اسے منع کیاپھراسے ناجائزتعلقات قائم کرنے کاکہااورزبردستی اس سے زیادتی کی کوشش کی تومریم بی بی نے اسیبرابھلاکہااورتشددکی درخواست پولیس کودی۔
پولیس نے جاگیردارکے اثرورسوخ پرکوئی کارروائی نہ کی،اس کے بعد جاگیردارنے اپنے ڈیرے پربرادری کی پنچائیت بلائی جس میںفیصلہ کیاگیاکہ اس خاتون کوہمارے خلاف تھانے میں درخواست دینے کی سزادی جائے،اسے قتل کردیا جائے، جب مریم بی بی کی ساس کو پنچائیت کے فیصلے کا پتہ چلا تواس نے فوراًاپنی بہوکی جان بچانے کیلیے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال کودرخواست دیدی کہ پولیس کوحکم دیا جائے کہ ہمیںجان ومال کاتحفظ دیاجائے،
عدالت نے پولیس کوواقعے کی رپورٹ 26 جولائی کوپیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پنچائیت کے فیصلے پرراجامحبوب اپنے دیگرآٹھ ساتھیوںکے ہمراہ گھرمیں داخل ہوااورمریم بی بی کوباہرنکال کرسرمیں اینٹیںمارمارکرقتل کردیا اورخاوندکواغواکرکے لے گئے،پولیس نے لاش قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلیے کچاکھوہ اسپتال منتقل کردی،مقتولہ کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ہے۔