کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز نے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوا یا میرے سر پر چوٹ آئی،سابق مایہ ناز بلے باز


ویب ڈیسک February 18, 2016
اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوا یا میرے سر پر چوٹ آئی،سابق مایہ ناز بلے باز،سابق مایہ ناز بلے باز۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے سرپرست مایہ ناز سابق بلے باز سر ویوین رچرڈز نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوا یا میرے سر پر چوٹ آئی، میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی اوراپنے کمرے میں آرام سے لیٹا ہوا ہوں اس لئے افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ سرویون رچرڈز سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے اور ایونٹ کو ادھورا چھوڑ کر واپس ویسٹ انڈیز جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |