دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہزاروں مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ پاسپورٹ منسوخ

نیکٹا نے فورتھ شیڈول فہرست اپ ڈیٹ کرنے کیلیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ہدایات جاری کر دیں


Monitoring Desk February 19, 2016
غیر متحرک مشتبہ افراد کے نام نکال دیے جائیں گے، چند ماہ کا وقت لگے گا پھر ہر مشکوک شخص حکومت کی نظر میں ہو گا،ذرائع وزرات داخلہ فوٹو: فائل

حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہےجہاں 8 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس منسوخ اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نیکٹا نے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، ایک ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے ایک ارب 60 روپے کا بجٹ ملنے کے بعد اپنی منزل کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے، ملک بھر میں انٹیلی جنس ادارے کے ریڈار میں رہنے والے8300 مشتبہ افراد کی فورتھ شیڈول فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے ذرائع نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ نیکٹا کے کوآرڈینیٹر احسان غنی کی ہدایات پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے فہرستوں کا جائزہ لینا شروع کرد یا ہے،انھیں کھنگال کر ان میں سے غیر متحرک مشتبہ افراد کے نام نکالے جائیں گے جو رہیں گے۔

ان کو ملنے والی ریاستی سہولتیں ختم کر دی جائیں گی ، سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمشتبہ شخص کی حالیہ برس کی سرگرمیوں پر مشتمل مکمل جائزہ رپورٹ تیار کرنا مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں، چند ماہ کا وقت لگے گا پھر ہر مشکوک شخص حکومت کی نظر میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں