پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کوچ کے طور پر اظہر محمود کی خدمات حاصل کر لیں
اظہر محمود ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اسپیشلسٹ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کی خدمت بطور اسپیشلسٹ کوچ حاصل کر لی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اظہر محمود بطور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کی وجہ سے مشتاق احمد ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے سابق مایا ناز بلے باز سر ویون رچرڈز اور اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔