آئی ایم سی نے 5 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کا سنگ میل عبور کرلیا
آٹو سیکٹر ٹیکس وصولیوں کا 1.5 فیصد ادا کرتا ہے، عبدالحفیظ شیخ کی انڈس موٹرز کومبارکباد.
ISLAMABAD:
انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں کامیابی سے 5 لاکھ گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا سنگ میل عبور کرلیا۔
انڈس موٹرز پلانٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ربن کاٹا جبکہ اس تقریب میں اعزازی مہمان ٹویوٹا موٹر کارپوریشن جاپان کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ یوکیتوشی فونو اور ٹویوٹا ٹوشو کارپوریشن کے چیئرمین جنزو شمیزو سمیت انڈس موٹر کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ میں اس قابل ذکر کامیابی پر انڈس موٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کمپنی کی متاثرکن ترقی سے بہت مسرور ہوں جس نے اسے ملک کے آٹو سیکٹر کی صف اول کی کمپنی بنادیا ہے، یہ شعبہ پہلے ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محصولات کی وصولیوں کا 1.5فیصد ادا کرتا ہے اور ہزاروں افراد کو روز گار مہیا کرتا ہے۔
ایک اہم سیکٹر ہونے کی بنا پر مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں اپنی آٹو انڈسٹری کی حفاظت اور اسکی پیداواری صلاحیت کواور بھی اونچی سطح تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن جاپان یوکیتوشی فونو نے کہا کہ وہ پاکستان میں ٹویوٹا کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین علی ایس حبیب نے مہمانوں، شرکا اور انڈس موٹر کمپنی کے شراکت داروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔