لاہورکے سفاری پارک میں 3 شیرنیوں نے 9 بچوں کوجنم دے دیا

سفاری پارک میں ننھے مہمانوں کی آمد کے بعد شیراور شیرنیوں کی تعداد 14 سے بڑھ سے 23 ہوگئی


ویب ڈیسک February 19, 2016
تمام بچے تندرست ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک پارک آنے والے شہریوں کو ان بچوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا,ڈائریکٹر جنرل جنگلی فوٹو:فائل

سفاری پارک میں 3 شیرنیوں نے 9 بچوں کو جنم دیا جس کے بعد شیر اور شیرنیوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سفاری پارک میں 3 شیرنیوں میں سے ہر ایک نے 3،3 بچوں کو جنم دیا جس کے بعد پارک میں شیر اور شیرنیوں کی تعداد 14 سے بڑھ سے 23 ہوگئی۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کا کہنا ہے کہ تمام بچے تندرست ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک پارک آنے والے شہریوں کو ان بچوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں