وزیر اعظم کا کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال پر نوٹس
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم سے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور قائم مقام گورنر نے ملاقات کی اور کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے پولیس اور رینجرز کو مجرموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بدامنی ہرگز برداشت نہیں کہ جائے گی۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔