وزیر اعظم کا کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال پر نوٹس

کراچی میں بدامنی ہرگز برداشت نہیں کہ جائے گی، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف


ویب ڈیسک November 06, 2012
کراچی میں بدامنی ہرگز برداشت نہیں کہ جائے گی، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔


وزیر اعظم سے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور قائم مقام گورنر نے ملاقات کی اور کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے پولیس اور رینجرز کو مجرموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بدامنی ہرگز برداشت نہیں کہ جائے گی۔


راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں