بھارتی سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا

مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سلمان خان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔


ویب ڈیسک February 19, 2016
مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سلمان خان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔ فوٹو؛فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بریت کے خلاف مہاراشٹرا حکومت کی درخواست پر انہیں نوٹس جاری کردیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر 2002 میں بننے والا مشہور زمانہ ہٹ اینڈ رن کیس تلوار بن کر لٹک رہا ہے کیوں کہ سلو میاں ممبئی ہائیکورٹ سے بری ہونے کے بعد اب ایک نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ میں مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سلمان خان کی بریت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 2 رکنی بینچ نے کی جس نے سماعت کے بعد سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جب کہ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججزکا کہناتھا کہ سلمان خان کا اعلیٰ عدالت سے بری ہونا ضروری ہے تاکہ ان کے لیے مستقبل میں مسائل حائل نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 5 سال قید کی سزا بھی کالعدم قراردے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |