سندھ حکومت کا صوبے بھر میں اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

موبائل فون کمپنیوں کی مدد سے اسکول اور تھانوں میں الارم کال سسٹم بھی بنایا جارہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک February 19, 2016
موبائل فون کمپنیوں کی مدد سے اسکول اور تھانوں میں الارم کال سسٹم بھی بنایا جارہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ، فوٹو؛فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں اسکولوں کے اطراف پولیس اور رینجرز کا گشت یقینی بنانے کے ساتھ اسکولوں کی سیکیورٹی کے لیے سندھ ریزو پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر میں نئے مدرسے بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رینجرز نے 150 اسکولوں کی نگرانی شروع کردی جب کہ موبائل فون کمپنیوں کی مدد سے اسکول اور تھانوں میں الارم کال سسٹم بھی بنایا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں سیکیورٹی ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے تعلیمی اداروں میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے مسلح سیکیورٹی گارڈزکی تعیناتی یقینی بنائیں جب کہ تعلیمی اداروں کو چاردیواری اونچی کرنے، کانٹے دارتار لگانے کی ہدایت بھی دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں