پاکستان نے ایران پرعائد پابندیاں اٹھالیں

پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا گیا، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک February 19, 2016
پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا گیا، وزارت خزانہ

پاکستان نے ایران پرعائد پابندیاں اٹھالیں جب کہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے بعد ایران سے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خارجہ نے جاری کیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد پابندیوں سے متعلق گزشتہ تمام نوٹیفکیشن ختم ہوگئے جب کہ ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور 5 ممالک کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم کرتا ہے جب کہ پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان اور ایران کھل کر تجارت کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران پر سے پابندی اٹھانے سے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال اور مضبوط ہوں گے جب کہ پاک ایران سرمایہ کاری سے ٹیکنالوجی، بینکنگ، توانائی کے شعبوں میں تعلقات بحال ہوں گے۔

واضح رہے ایران کے جوہری پروگرام پر خدشات کے حوالے سے اقوام متحدہ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں تاہم ایران کے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد یہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ نے بھی ایران پر موجود عالمی اقتصادی پابندیوں کو اٹھانے کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں