فیس بُک نے خودکشی سے باز رکھنے والا ٹول متعارف کرادیا

ٹول کے ذریعے مایوس اور خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کو مدد فراہم کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم بھی ملے گا۔


ویب ڈیسک February 19, 2016
ٹول کے ذریعے مایوس اور خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کو مدد فراہم کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم بھی ملے گا۔ فوٹو؛فائل

فیس بک کی جانب سے خودکشی سے باز رکھنے والا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کی جانب سے خود کو تکلیف پہنچانے اور مایوس صارفین کو دیکھتے ہوئے اس کے دوستوں کو آگاہ کرے گا اور اس کی اطلاع تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کی تنظیم کو بھی دے گا۔

امریکا میں یہ گزشتہ برس فروری میں جاری کیا گیا تھا جس کی تفصیلات خودکشی سے روکنے والے نیشنل سوسائڈ پری وینشن لائف لائن کوفراہم کی جارہی ہیں جب کہ برطانیہ میں خودکشی سے روکنے والی منظم تنظیم ااسماریٹنز اس سلسلے میں مدد اور خودکشی کا سوچنے والوں کو مشاورت فراہم کرے گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ٹول کے ذریعے مایوس اور خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کو مدد فراہم کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم بھی ملے گا اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنی زندگی ختم کرنے سے باز رکھ سکیں گے۔ فیس بک کے مطابق اب ڈیجیٹل روابط سے وابستہ ہوکر ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اگرکوئی فیس بک پر براہِ راست خودکشی کی دھمکی دیتا ہے تو ٹول کے ذریعے فوری طورپر مقامی ایمرجنسی سروس کو خبر دی جاسکے گی اور مریض یا مریضہ کے پاس پہنچنا ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ دوستوں سے مدد لی جاسکے گی اور ماہرین سے مشورے لے کر مایوس فرد تک پہنچائے جاسکیں گے تاہم فیس بک نے یہ ٹول ابھی برطانیہ میں متعارف کرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں