حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے اقدامات کرےبابرہ شریف

لوگ آج بھی فیملیز کے ساتھ سستی تفریح کیلیے سینما گھرجانا چاہتے ہیں،بابرا شریف


Showbiz Reporter November 06, 2012
وسائل کی کمی کی وجہ سے پاکستانی فلموں کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے، بابرا شریف فوٹو : فائل

QUETTA: اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومت کی سپورٹ کے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے۔

فلم انڈسٹری کے مسائل اس قدر ہیں کہ اس کو صرف فلم انڈسٹری کے مختلف حلقے ملکرحل نہیں کرسکتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت مختلف شعبوں کی بحالی اورترقی کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی کام کرے۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ بابرہ شریف نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج بھی لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سستی تفریح حاصل کرنے کے لیے سینما گھرجانا چاہتے ہیں لیکن وہاں پرجوفلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں ان میں دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی جدیدتکنیک نہ ہونے کی وجہ سے معیار دکھائی نہیں دیتا۔ جس کی وجہ سے لوگ سینما گھر جانے سے گریز کرنے لگے ہیں۔ مگریہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہمارے ملک میں سینما کلچر کا خاتمہ ہوچکاہے۔ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی۔ ہمارے پاس باصلاحیت ہدایتکار، رائٹر اورتکنیکی لوگ ہیں مگروسائل کی شدید کمی کی وجہ سے فلموں کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں