کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے دریا آباد میں دستی بم پھینکا۔


ویب ڈیسک February 19, 2016
موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے دریا آباد میں دستی بم پھینکا۔ فوٹو؛ فائل

لیاری میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے دریاآباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دستی بم حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں