فیصل آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق
گشت پر مامور اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس
میراں والا بنگلا بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میراں والا بنگلا بائی پاس پر معمول کے گشت پرمامور پولیس موبائل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت کانسٹیبل اسحاق، عمران اور رفاقت کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق موبائل گشت پر مامور تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پرسوار مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔