بھارتی موسیقار خیام نے جمع پونجی فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی
10کروڑ روپے سے آرٹسٹوں اورتکنیک کاروں کی ضروریات پوری کی جائیں،خیام
BAHAWALPUR:
بھارت کے لیجنڈ موسیقار خیام نے اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تمام جمع پونجی فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انھوں نے فلاحی کاموں کے لیے اپنا فلاحی ادارہ قائم کر رکھا ہے جس کا نام 'خیام جگجیت کور ،کے پی جی چیریٹیبل ٹرسٹ 'ہے۔موسیقار نے اپنی سالگرہ کے روز اپنی ساری عمر کی کمائی فلاحی ادارے کو وقف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کل جمع پونجی 10کروڑ روپے ہے اور وہ چاہتے اس سے ضرورت مند آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری سے منسلک تکنیک کاروں کی ضروریات پوری کی جائیں۔ خیام کی جانب سے طلعت عزیز کو ادارے کا متولی مقرر کیا گیا ہے۔خیام نے بتایا کہ انھوں نے یہ قدم اپنی اہلیہ کے کہنے پراٹھایا ہے۔