ایف بی آر نے 87ملازمین کوترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ بنادیا

ترقی کے بعدافسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تبادلے بھی کردیے گئے،نوٹیفکیشن جاری


Irshad Ansari February 20, 2016
ترقی کے بعدافسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تبادلے بھی کردیے گئے،نوٹیفکیشن جاری فوٹو: فائل

PESHAWAR: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ماتحت اداروں اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے 87 انٹیلی جنس افسروں و ڈپٹی سپرنٹنڈنس کو ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ بنادیا اور ترقی کے بعد ان افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفسز، ایم سی سی اسلام آباد، راولپنڈی،گوادر، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں کے فیلڈ فارمشنز سے تعلق رکھنے والے جن افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔

ان میں شاہد حسین، تنویر حسین شاہ، یونس حیدر چنگیزی، ایس منصور حسین، شاہ زمان جوگزئی، عیسیٰ خان، ذوالفقار خان سکندری، سردار محمد، نذیر محمد، ضیاء الرحمن، امجد علی ملک، امجد خان، احسان اللہ خان، ایم نسیم حیدر، شاہد نور ملک، سعید اختر جوئیہ، اسلم پرویز عباسی، ایس تنویر رضا نقوی، گلزار احمد سحر، ایم سلیم اختر، محمد اصغر، افتخار احمد ملک، محمد اسلم خان، جاوید محمود قریشی، رضوان شاہین، دلاور حسین، عبدالحمید فریدی، حبیب اللہ خان، مجاہد حسین شاہ، اسلم شکیل، ذوالفقار علی، محمدظہیر چوہدری، غضنفر علی بھٹی، نیر سلطان، ایم اکرم ولد ایم دین، ایم سلیم چوہدری،

محمود سعید، حسن محمد، صفدر اعجاز باجوہ، شیراز خان، خالد عمر، نور احمد، کے ایم شہاب الدین، محمد غازی، اے شکیل خان، مشتاق حسین، فضل الرحمن، ایم اسحق خان، فضل ربی، اکرام الحق، ثناء اللہ، عبدالقادر خان، ارباب بشرت الملک، خالد احمد، طارق رفیق، سعید احمد، سلیم چنا، سہیل انصاری، عارف حسین، محمد اسلم، محمد علی لوہار، عبدالرزاق، ایم یوسف خان، فرحت علی جعفری، ایس وسیم تبریز، خان رویت وزیر، یار محمد میمن، ایس شمیم اختر، صفدر علی شاہ، حضرت علی شاہ، محمد کامران خان، محمد اکمل، گل نوازخان، نیاز محمد، طارق محمود امجد محمود، ایم اقبال راجہ منظور حسین، آغا صابر حسین، جاوید اختر، طارق کمال، علی گوہر، سہیل شاہ، نجم الباری، اسلم بیگ، محمد یوسف خان اورشفیق احمد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں