نوجوانی میں ایک بڑے ادارے کا کمپیوٹر ہیک کرتے پکڑا گیا تھا بل گیٹس
سزا کے طور پر بل گیٹس کو پورے ایک سال تک کمپیوٹرکی دنیا سے دور رہنا پڑا تھا۔
بل گیٹس طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزازکو اپنے نام کیے ہوئے ہیں اور اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہنے پر پکڑے جاچکے ہیں۔
جی ہاں! دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز رکھنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نوجوانی میں ایک بڑے ادارے کا کمپیوٹر ہیک کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ امریکی جریدے فوربزمیں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 45 سال قبل جب بل گیٹس کی عمر15 سال تھی ، وہ ایک بڑے ادارے کے کمپیوٹرکو ہیک کرتے ہوئے پکڑے گئے اور سزا کے طور پر انھیں پورے ایک سال تک کمپیوٹرکی دنیا سے دور رہنا پڑا تھا۔