پی آئی اےکیپٹن قاسم حیات نئے ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن مقرر
چیئرمین کا عہدہ 15 دن،ایم ڈی کا 3 ماہ اورڈی ایم ڈی کاعہدہ 5 ماہ سے خالی
پی آئی اے انتظامیہ نے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کیپٹن نوید عزیزکو عہدے سے ہٹادیا اور ان کی جگہ کیپٹن قاسم حیات کونیا ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن مقررکیے جانے کے احکام جاری کردیے ، یہ احکام جمعے کی رات جاری کیے گئے ۔
پی آئی اے میں اہم انتظامی اسامیوں پر تعیناتیاں نہیں کی جاسکیںان اسامیوں میں چیئرمین، ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی شامل ہیں، تاحال اعلی انتظامی عہدوں کے افسران کے بغیر پی آئی اے کو چلایاجارہا ہے ،رواں ماہ میں مشترکہ ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران ناصر جعفر چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد چیئرمین کا عہدہ 15دن سے خالی ہے جبکہ پی آئی اے میں ایم ڈی کی اسامی3 ماہ سے خالی پڑی ہیں اور ڈی ایم ڈی کا عہدہ بھی5ماہ سے خالی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیآئی اے میں ایم ڈی کی اسامی کیلیے سینئر افسران ڈائریکٹرخرم مشتاق، ڈائریکٹراعجازمظہر اورڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی اسامی سے ہٹائے جانے والے کیپٹن نوید عزیز نے بھاگ دوڑ شروع کردی ، معلوم ہو اہے کہ ایم ڈی کیلیے کیپٹن نوید عزیز مضبوط امیدوارہیں۔