امریکی صدر اوباما انسٹا گرام پر مقبول ترین شخصیت بن گئے

 دوسرے نمبر پر روسی وزیراعظم دستری مدویدیو اور تیسرے پر بھارتی وزیراعظم نریند مودی ہیں

اوباما کے فالورز 60 لاکھ، روسی وزیراعظم کے20 لاکھ اور مودی کے 17 لاکھ ہیں، سروے فوٹو؛ فائل

KARACHI:
امریکی صدر باراک اوباما انسٹا گرام پر مقبول ترین شخصیت بن گئے، دوسرے نمبر پر روسی وزیراعظم دستری مدویدیو اور تیسرے پر بھارتی وزیر اعظم نریند مودی ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں روس کے وزیر اعظم دمتری مدویدیو اور امریکی صدر باراک اوباما کے انسٹا گرام اکاؤنٹ صدور و وزرائے اعظم کے اکاؤنٹس میں مقبول ترین اکاؤنٹ بن چکے ہیں، دنیا کے70 فیصد سربراہان و وزرائے اعظم کے انسٹاگرام میں اکاؤنٹ ہیں، اوباما کے اس اکاؤنٹ کے فالورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔

ان کے بعد روس کے وزیراعظم ہیں جن کے20 لاکھ اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور تیسرے نمبر پر بھارت کے وزیراعظم مودی ہیں جن کے فالورز کی تعداد 17لاکھ ہے، پہلی 10 شخصیات میں ترکی کے صدر اردوان، ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ارجنٹائن کے صدر ماریسیو ماکری اور اسی طرح متحدہ عرب امارات اور دبئی کے حاکم محمد المکتوم شامل ہیں، روس کے وزیراعظم کو ہر پوسٹ پر تقریباً 25 ہزار لائکس ملتے ہیں۔
Load Next Story