برینڈن میک کلم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے میک کلم نے 54 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی.


ویب ڈیسک February 20, 2016
میک کلم نے 145 رنز کی اننگز کھیلی اور کورے اینڈرسن کے ساتھ مل کر 179 رنز بنائے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کلم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور اپنے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک موقع پر 3 کیوی بلے باز صرف 32 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس کے بعد برینڈن میک کلم وکٹ پر آئے اور آسٹریلوی بولرز کی درگت بناتے ہوئے صرف 54 گیندوں پر 4 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی اور وہ 79 گیندوں پر 21 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برینڈن میک کلم نے کورے اینڈرسن کے ساتھ مل کر 179 رنز کی شراکت قائم کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز اور پاکستان کے مصباح الحق کے پاس تھا، دونوں کھلاڑیوں نے 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ ویون رچرڈز نے 86-1985 میں 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا جسے مصباح الحق نے 15-2014 میں ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف برابر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں